میں نے یہ سب کچھ مریم نواز کے کہنے پر کیا، فواد حسن فواد نے جیل میں قید سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کو بری طرح پھنسا دیا، سنسنی خیز انکشافات، مزید 3 سابق وزراء بھی زد میں آ گئے

17  جولائی  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فواد حسن فواد نے ایسے انکشافات کیے ہیں کہ جن کی وجہ سے میاں نواز شریف، مریم نواز اور تین سابق وزراء شکنجے میں آ سکتے ہیں، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے احکامات پر وزارت اطلاعات، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور کئی سرکاری محکموں میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا

اور ان کے میڈیا سیل کو مختلف محکموں کے کھاتوں سے تنخواہیں جاری ہونے کے حوالے سے بھی شواہد ملے ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز بطور وزیراعظم احکامات جاری کرتی رہیں، ان کے احکامات پر مختلف محکموں کے اندر نوکریاں دی گئیں اور سرکاری افسران کی تعیناتیاں کی گئیں جبکہ کئی لوگوں کو فنڈز بھی مریم نواز کے احکامات کے مطابق جاری کیے جاتے تھے، اس کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مریم نواز کے احکامات پر مشتمل چند خطوط اور چٹیں بھی موجود ہیں جن پر فواد حسن فواد نے عملدرآمد کیا۔ اخبار نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ فواد حسن فواد نے اعتراف کیا ہے کہ ایسی تیرہ وزارتیں ہیں جن کے تمام اختیارات فواد حسن فواد کے پاس تھے اور وہ تین وفاقی وزراء جن میں اسحاق ڈار بھی شامل ہیں سمیت نواز شریف اور مریم نواز کے کہنے پر مختلف افراد کو نوکریاں دیتے اور فنڈز منظور کرتے تھے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے وزارت اطلاعات سے لے کر دیگر محکموں میں بھی بہت سے لوگوں کو بھرتی کیا لیکن وہ تمام لوگ مریم نواز کے میڈیا سیل پر کام کرتے تھے اور انہیں مختلف محکموں سے تنخواہیں دی جاتی تھیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مریم نواز آفس ہولڈر سے زیادہ اختیارات رکھتی تھیں حالانکہ وہ آفس ہولڈر نہیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…