آصف زرداری ،فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نوازکو بھی دی جائے،ن لیگ نے بڑا قدم اُٹھالیا

16  جولائی  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ،صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اپیلیں خواجہ حارث اورامجد پرویز نے دائر کیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو دو مختلف شیڈول کے تحت دس برس اور ایک برس، مریم نواز کو سات برس اور ایک برس جبکہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

اپیل میں کہا گیا احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے سے پورے نہیں کیے اور عجلت میں فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ آئین کہ آرٹیکل 10 اے میں کسی بھی ملزم کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہوتا ہے جس سے انہیں محروم رکھا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ محض مفروضوں کی بنیاد پر ان کے موکلوں کو سزا سنائی گئی ہے۔اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ ایون فیلڈ کے فیصلے میں قید،جرمانے، نااہلی اور جائیداد قرقی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں احتساب عدالت کے جج اور نیب کو فریق بنایا گیاہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست میں احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کا فیصلہ ہونے تک نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ضمانت پر رہا کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سینئر قانون دانوں اور سابق چیف جسٹس صاحبان نے احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کو کمزورقرار دیا ہے اور اس غیر منصفانہ فیصلے پر انگلیاں اٹھائیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں قیاس آرائیاں اور سنی سنائی باتیں تھیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سزا سنائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ جو سہولت آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی گئی ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور یہ سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے

اسی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سہولت عطا کی گئی ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور قمرالسلام راجہ کو بھی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ قمرالسلام راجہ کے ساتھ ناانصافی چوہدری نثار کے حق میں ہوئی ہے۔اس موقع پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں بلکہ قانون سے متصادم ہے، فیصلے کو کالعدم قرار دیاجانا انصاف کے مطابق ہوگا۔امجد پرویز کے مطابق ہمارا کیس بہت مضبوط اور میرٹ پر ہے اور ہم ریلیف ملنے کی امید رکھنے میں حق بجانب ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…