ایون فیلڈ فلیٹس سے حسین نواز اور حسن نواز کو نکالنے کی تیاریاں، ملکیت اب حکومت پاکستان کی ہوگی، دھماکہ خیز قدم اُٹھالیاگیا،شریف فیملی کو بڑا دھچکا

15  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت ایون فلیٹس کی ملکیت حاصل کرنے کیلئے لندن ہائی کورٹ میں آج اپیل دائر کرے گی، یہ اپیل احتساب عدالت میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں کی جائے گی۔ وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق

اٹارنی جنرل کی قیادت میں ایک علیٰ وفد لندن جارہا ہے جو ایون فیلڈ فلیٹس کی ملکیت حاصل کرنے کیلئے لندن ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرے گا۔ اپیل کے کاغذات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے شریف خاندان کی لندن میں ملکیتی ایون فیلڈ کو حکومت پاکستان کی ملکیت قرار دے رکھا ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ فلیٹس غریب پاکستانی قوم کا خزانہ لوٹ کر بنایا گیا تھا عدالت نے 109 سماعتوں کے بعد شریف خاندان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکومت پاکستان کو کہا کہ لندن فلیٹس کی ملکیت حاصل کر لے۔ وزارت قانون نے احتساب عدالت کا فیصلہ حاصل کرکے لندن ہائی کورٹ میں اپیل آج دائر کرے گا اور لندن فلیٹس کی ملکیت حاصل کرلے گا ۔ حکومت پاکستان لندن کی عدالت سے ملکیتی احکامات ملنے کے بعد ایون فیلڈمیں رہائش پذیر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو نکال دے گا اور ملکیت مکمل طور پر حاصل کرے گا۔ وفاقی حکومت ایون فلیٹس کی ملکیت حاصل کرنے کیلئے لندن ہائی کورٹ میں آج اپیل دائر کرے گی، یہ اپیل احتساب عدالت میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں کی جائے گی۔ وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کی قیادت میں ایک علیٰ وفد لندن جارہا ہے جو ایون فیلڈ فلیٹس کی ملکیت حاصل کرنے کیلئے لندن ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرے گا۔ اپیل کے کاغذات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…