نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں دوسری رات ،باپ بیٹی نے آج ناشتے میں کیا کچھ لیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

  اتوار‬‮ 15 جولائی‬‮ 2018  |  13:50

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اتوار کو اڈیالہ جیل میں ٹوسٹ ،دودھ اور چائے کے ساتھ ناشتہ کیا جبکہ مریم نواز نے جیل میں خواتین اور بچوں کو پڑھانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دوسری رات گزاری اور صبح دونوں باپ بیٹی نے جیل میں ٹوسٹ ،دودھ اور چائے کے ساتھ ناشتہ کیا ۔نواز شریف نے ناشتے سے پہلے دل کے عارضے سے متعلق میڈیسن بھی لی اس موقع پر

مریم نواز نے جیل میں خواتین اور بچوں کو پڑھانے میں دلچسپی کا اظہا ر بھی کیا اور اس حوالے سے نواز شریف سے اجازت بھی مانگی واضح رہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بہترین کلاس اور مریم نواز کو خواتین کی بیرکس میں کمرہ الاٹ کیا گیا ہے جبکہ نواز شریف کو دو اور مریم نواز سمیت کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ایک مشقتی بھی فراہم کیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں