پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی یا بائیکاٹ کریگی؟ نواز شریف کی گرفتاری کے اگلے دن ہی بلاول بھٹو نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا کن دو سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں قرار دیدیا؟

14  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انتخابات کے بائیکاٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن لڑنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ، سندھ سے لیکر خیبرپختونخواہ تک ہماری پارٹی کے کارکنوں اور رہنمائوں کو کٹھ پتلی جماعتوں میں شمولیت کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے چاہے وہ جی  ڈی اے ہو یا

تحریک انصاف۔ بلاول بھٹو نے الیکشن بائیکاٹ کے حوالے سے سامنے آنیوالی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحفظات کے باوجود الیکشن لڑیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات ہوں جبکہ تمام جماعتوں کو برابری کی سطح پر سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہئے جو کہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحفظات کے باوجود الیکشن لڑیں گے اور پارلیمنٹ میں جا کر ان تحفظات پر آواز اٹھائیں گے۔ اگر برابر ی کی سطح پر انتخابات کیلئے سرگرمیوں کی اجازت نہ ملی تو یہ انتخابات متنازع ہو سکتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جیسا کام ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہوا۔ میں پہلے دن سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا رونا رو رہا ہوں جس پر اس کی صحت اور روح کے مطابق عمل نہیںہوا۔ اقتدار میں آکر نیا نیشنل ایکشن پلان مرتب کرینگے اور اس پر عملدرآمد کروائیں گے۔ بلاول بھٹو نے اس موقع پر سانحہ مستونگ کے بعد مالاکنڈ کا جلسہ ملتوی کرنے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے شہدا اور بلوچستان عوامی پارٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے مالاکنڈ کا جلسہ ملتوی کیا۔سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میری سرگرمیوں کو محدود کیا جا رہا ہے تاہم میں مالاکنڈ جائوں گا اور وہاں کارکنوں سے ملاقات کروں گا۔ پاکستان میں ایک بار پھر نیا کٹھ پتلی آئی جے آئی اتحاد بنایا جا رہا ہے، سندھ میں جی ڈی اے اور تحریک انصاف کو کھلی چھٹی اور دوسری جماعتوں کے راستے میں رکاوٹوں سے الیکشن کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…