عمران خان اور ریحام خان اکٹھے اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے گھر کیوں گئے تھے؟ دونوں میں کیا اختلاف چل رہا تھا؟ ریحام خان کے انکشافات

12  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے جو کہ آن لائن پڑھی جا سکتی ہے، ریحام خان اپنی کتاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے گھر جانے کے حوالے سے لکھتی ہیں کہ جب جنرل راحیل شریف کی والدہ کا انتقال ہوا تو میں اس وقت لندن میں تھی،

میں نے فون پر عون سے بات کی اور عمران خان کے بارے میں پوچھا کہ کیا انہوں نے راحیل شریف کی والدہ کے جنازہ میں شرکت کی تھی یا نہیں تو جواب نہیں میں موصول ہوا، ریحام خان لکھتی ہیں کہ میں جانتی تھی کہ دھرنے کے دوران ان کی جنرل راحیل شریف سے ہونے والی ملاقات اتنی خوشگوار نہیں تھی، میں سمجھتی تھی کہ جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے کا یہ بہترین موقع ہے، جب میں پاکستان واپس آئی تو میں نے اصرار کرکے عمران خان کو جنرل راحیل شریف کے گھر جانے پر تیار کر لیا، ریحام نے لکھا کہ گاڑی عون چلا رہے تھے اور مجھے جنرل راحیل شریف کے گھر پہنچ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ جنرل راحیل شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹے پورچ میں ہمارے استقبال کے لیے کھڑے تھے، ریحام لکھتی ہیں کہ کسی آرمی چیف کی جانب سے کسی سیاستدان کا اس طرح استقبال کرنا میرے لیے کافی حیران کن تھا۔ آرمی چیف اور ان کی فیملی نے ہماری جو خاطرمدارت کی اور جس طرح کا سلوک کیا وہ بھی بہت قابل تحسین تھا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ کرکٹ کے ہیرو عمران خان کی بہت مداح ہیں لیکن ان باتوں سے بھی عمران خان کا موڈ ٹھیک نہیں ہوا۔ ریحام لکھتی ہیں کہ جنرل راحیل شریف بڑے آرام سے بیٹھ کر گفتگو کرتے رہے جیسے انہیں ملاقات ختم کرنے کی کوئی جلدی نہ ہو مگر دوسری جانب عمران خان مجھے کافی ختم کرنے کے لیے جلدی کرنے کو کہتے رہے، عمران خان کے اس رویے کی وجہ سے مجھ بہت خفت اٹھانا پڑی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…