محلات میں رہنے والے کیپٹن(ر)صفدر نے گرفتاری کے ڈر سے 2دن ہری پورکے کس علاقے میں گزارے؟سنسنی خیز انکشافات

9  جولائی  2018

اسلام آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) محلات میں رہنے والے کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے 2دن ہری پور کے پہاڑوں میں ایک غار کے اندر گزارے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد جب کیپٹن (ر) صفدر کو پتہ چلا کہ فیصلہ ان کے خلاف آیا ہے تو اب ان کی گرفتاری ہوجائے گی اس ڈر سے کیپٹن (ر) صفدر نے مانسہرہ کے قریب ہری پور کے چھپر روڈ کے قریب واقع پہاڑی سلسلے کی ایک غار میں 2دن اسلحہ کے ساتھ گزارے جہاں سے وہ راولپنڈی پہنچے اور ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے آپ کو نیب کے حوالے کردیا۔

دریں اثناء کیپٹن (ر) صفدر کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کلیئر ہونے کے بعد انہیں جیل میں A کیٹگری فراہم کردی گئی اب مجرم کو ایک روم میں ائیر کنڈیشن، فریج، ٹی وی اخبارات اور تین خدمت گار فراہم کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پہنچے تو وہاں کے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا جس کے بعد چیک اپ کلیئر ہوتے ہی انہیں A کیٹگری جیل میں فراہم کردی گئی اب کیپٹن (ر) صفدر کو ایک علیحدہ روم میں ائیر کنڈیشن، فریج، ٹی وی اخبارات اور تین خدمت گار قیدی فراہم کیے جائیں گے جو کہ ان کے خدمت پر معمور رہیں گے اس کے علاوہ کیپٹن (ر) صفدر کے سامنے بیڈ منٹن کورٹ اور لان بھی موجود ہے واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ کے دستاویزات میں بطور گواہ تھے اور معاہدہ بوگس ثابت ہونے پر انہیں احتساب عدالت نے 1سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…