تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی فوری معزولی کا مطالبہ کر دیا، گورنر ہاؤس کے وسائل کون سی جماعت کے لیے استعمال ہو رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا

29  جون‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی فوری معزولی کا مطالبہ کر دیا، بابر اعون نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینِ کے آرٹیکل(3)218 کے تحت انتخابات کے آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انعقاد کا پابند ہے، فریقین کیلئے مجموعی طور پر قابل قبول انتخابی ماحول فراہم کرنا بھی کمیشن کا اہم فریضہ ہے،

گورنر پنجاب اور انکے اہل خانہ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ گہری وابستگی ہے، گورنر پنجاب کی نون لیگ کیساتھ وابستگی صوبے کے انتخابی ماحول میں عدم توازن کی راہ ہموار کر رہی ہے، گورنر پنجاب کے صاحبزادے انجینئر آصف رجوانہ پی پی 214 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار ہیں، ڈاکٹر بابر اعوان نے خط میں لکھا کہ گورنر اور انکے اہل خانہ کمیشن کیلئے اپنی نوعیت کا ایک نیا چیلنج پیدا کررہے ہیں، گورنر ہاؤس کے وسائل مذکورہ جماعت کے حق میں جھونکے جارہے ہیں، آپ سے التماس ہے کہ ہنگامی نوعیت کے اس معاملے کا فوری نوٹس لیں،الیکشن کمیشن گورنر ہاس سے اٹھنے والی انتخابی آلائشوں اور آلودگیوں کے انسداد کی تدبیر کرے،منصب کے منافی طرز عمل اختیار کرنے اور انتخابی ماحول میں عدم توازن برپا کرنے کی کوششوں پر جناب رجوانہ صاحب کو فوری معزول کیا جائے، ڈاکٹر بابر اعوان نے مزید لکھا کہ کمیشن انتظامی اقدامات کے ذریعے گورنر ہاؤس کو غیر مسلح اور غیر متعلق بنائے۔  پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی فوری معزولی کا مطالبہ کر دیا، بابر اعون نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینِ کے آرٹیکل(3)218 کے تحت انتخابات کے آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انعقاد کا پابند ہے، فریقین کیلئے مجموعی طور پر قابل قبول انتخابی ماحول فراہم کرنا بھی کمیشن کا اہم فریضہ ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…