تحریک انصاف کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی ایسا کام ہو گیا سن کر عمران خان خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  جمعہ‬‮ 29 جون‬‮ 2018  |  11:50
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کےالیکشن پولنگ کا وقت صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جزوی طور پر منطور کرتے ہوئے ایک گھنٹہ وقت بڑھا دیا ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دی گئی تھی کہ پولنگ کا وقت کم ہے لہٰذا اس میں تین گھنٹوں کا اضافہ کر کے اسے صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے کیا جائے ۔تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست پر جزوی منظوری دیتے ہوئے ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں ووٹ پولنگ کا وقت اب صبح آٹھ سےشام 6بجے کر دیا گیا جس کی وجہ سے پولنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی ۔ الیکشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وقت بڑھانے کا مقصد عوام کیلئے ہے تاکہ وہ انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر سکیں ۔

موضوعات:

loading...