اسے کہتے ہیں عوام کی خدمت کرنا!،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے وہ کام کر دکھایا جو شہبازشریف 10سالوں میں بھی نہ کرسکے

26  جون‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب  حسن عسکری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ آفس میں تعینات 151افسروں اور عملے کو متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ مختلف محکموں سے لون بیسز پر آئے ہوئے 113 افسروں اور عملے کی خدمات بھی متعلقہ محکموں کے سپرد کر دی گئی ہیں-

ترجمان وزیراعلی آفس نے کہاکہ وزیراعلی آفس میں تعینات مجموعی طو رپر 264افسروں اورعملے کی خدمات متعلقہ محکموں کے سپر د کی گئی ہیں-ترجمان نے مزید کہاکہ نگران حکومت کی سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے ضروریات کو مد نظر رکھ کروزیراعلی آفس میں صرف ضروری افسروں اور عملے کو رکھا گیاہے۔ترجمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ آفس میں ضروری افسر اور عملہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے مامور رہے گا۔عوام کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…