بھارتی ہائی کمشنر اور اہلیہ کو گوردوارہ پنجہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،وجہ ایسی کہ دونوں نے واپس جانے میں ہی عافیت جانی

23  جون‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو گوردوارہ پنجہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔بھارت میں سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی پر بننے والی متنازعہ فلم اور خالصتان تحریک کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ کے سخت فیصلے کی وجہ سے سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں داخل ہونے سے روک دیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کو خدشہ تھا کہ مشتعل سکھ کہیں بھارتی ہائی کمشنر اوران کی اہلیہ سے بدتمیزی نہ کریں، اس وجہ سے انہیں واپس جانے کی درخواست کی گئی۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ماتھا ٹیکنا چاہتے تھے اور بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ان کی آمد کی اطلاع ملنے پر دیگر ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے احتجاج کا پروگرام بنایا۔دنیا بھر میں سکھ اپنے مذہبی پیشوا گورو نانک دیو جی پر متنازعہ فلم بنائے جانے اور خالصتان تحریک سے وابستہ سکھوں سے سختی سے نمٹنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید غم وغصے میں مبتلا ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی سکھ یاتریوں نے بھارتی سفارتکاروں کو مختلف گوردواروں میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جب کہ برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں سکھوں نے بھارتی سفارتی اہل کاروں کے گوردواروں میں داخلے پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…