بیٹے نے الیکشن لڑنے سے انکار کیوں کیا؟جہانگیر ترین نے اصل وجہ بتا دی

23  جون‬‮  2018

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کیخلاف ہیں، اس لئے بیٹے نے بھی الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا، پارٹی میں موجود دیگر لوگوں کو بھی چاہیے موروثی سیاست نہ کریں،پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو میڈیا پر اختلافی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،ٹکٹوں کے حوالے سے بہت دباؤ ہے تاہم جیتنے والوں کو ٹکٹ دیئے جارہے ہیں۔

لودھراں میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی پر تنقید میڈیا کے سامنے نہیں کرنا چاہتا، ان لوگوں میں سے نہیں جو خود کو میڈیا کے سامنے اچھا بنا کر پیش کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کیخلاف ہوں ایک سے زائد پارٹی کی ٹکٹیں لینے والوں کو سوچنا چاہیے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں بعد میں سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے، انکا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں جمشید دستی کے مقابلے میں تحریک انصاف کا امیدوار کھڑا کرنا ہے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے جن کی قیادت میں پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے، نوے فیصد ٹکٹس پرامن طور پر جاری کردیے گئے ہیں اور باقی 10 فیصد بھی دیے جارہے ہیں، ہم پر ٹکٹوں کے حوالے سے بہت دباؤ ہے، سب سے زیادہ لوگوں کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ملے، ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیئے جارہے ہیں جو جیت سکتے ہیں، ٹکٹ ملنے والوں کی فہرست آج یا کل جاری ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…