’’272حلقے امیدوار صرف ایک، ووٹ صرف خان کا‘‘تحریک انصاف خم ٹھونک کر میدان میں آگئی، متاثر کن انتخابی نعرہ متعارف، ملک بھر میں کپتان کے جلسوں کیلئے ہیلی کاپٹر اور جہاز بھی حاصل کر لیا گیا

21  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے الیکشن مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ کپتان کے ملک بھر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں طوفانی دوروں کیلئے ہیلی کاپٹر اور جہاز کی سہولت حاصل کر لی گئی ، ’’272حلقے مگر امیدوار صرف ایک ‘‘کاانتخابی نعرہ بھی متعارف کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنی الیکشن مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے

اور اس سلسلے میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے ملک بھر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں طوفانی دوروں کیلئے ہیلی کاپٹر اور جہاز کی سہولیت بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ عمران خان 24جون کو میانوالی میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسہ کریں گے جس کے بعد لاہور ، کراچی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں جلسے کریں گے۔ پی ٹی آئی نے وقت کی قلت کے باعث ہولوگرام ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک ہی وقت میں کئی شہروں میں جلسے کیے جاسکیں۔ 24 جون کو میانوالی سے شروع ہونے والی انتخابی مہم کے اختتام پر آخری جلسہ کراچی یا اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے افتتاحی جلسے میں عمران خان پارٹی کے انتخابی منشور کا اعلان کرینگے جبکہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ حتمی فہرست بھی اسی دن ہی جاری کی جائے گی۔ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف نے نہایت دلچسپ اور متاثر کن انتخابی نعرہ بھی متعارف کروادیا ہے اور اس سلسلے میں عمران خان کی تصویر کے ساتھ یہ نعرہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکا ہے ۔ تحریک انصاف نے ’’272حلقے مگر امیدوار صرف ایک، ووٹ صرف خان کا‘‘کا انتخابی نعرہ متعارف کروایا ہےاور اس سلسلے میں ایک مختصر ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے جو کہ تیزی سے انٹرنیٹ پر مقبول اور وائرل ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…