اتنا ہجوم فٹبال ورلڈ کپ میں نہیں جتنا بنی گالہ کے باہر لوگ پارٹی ٹکٹ کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں ،تحریک انصاف کاحیران کن دعویٰ

20  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ ایک عرصے سے گھٹیا سیاست کر رہی ہے گھٹیا سیاست کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے ن لیگ اسٹبلشمنٹ کی پیداوار ہے جوجمہوریت کی بقاء کی بات کرتی ہے۔ ریحام خان کو کتاب لکھنے کے لئے ن لیگ نے مالی تعاون کیاہے۔ مخالفین آج تک عمران خان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ پاناما ایشو پر تحریک انصاف نے آواز بلند کی ایکشن سپریم کورٹ نے لیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو صاحبہ نے رانا ثناء اللہ کو پارٹی سے نکال دیا جبکہ ن لیگ اتنی غیرت مند ہے کہ ان کو پارٹی میں لیا ہے۔ ن لیگ1988ء سے گھٹیا سیاست کر رہی ہے ن لیگ اپنے پیسوں کا حساب نہیں دے سکتے اور دوسروں سے حساب مانگنے کی بات کرتے ہیں ریحام خان کی کتاب کے لئے ن لیگ نے ما لی تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی سے خیبر پختو نخواہ تک لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ٹکٹ کی حصول کے لئے سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے اتنا ہجوم ماسکو میں فٹ بال ورلڈ کپ میں نہیں ہے جتنا بنی گالہ کے باہر لوگ آئندہ الیکشن کی ٹکٹ کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں کئی جگہوں پر ٹکٹ کے معاملے پرجھگڑے چل رہے ہیں پارٹی قیادت اس پر نظرثانی کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ پانامہ کرپشن سیکنڈل پی ٹی آئی نے نہیں کھولی پاکستان کے کسی دوسرے پارٹی نے نہیں کھولی بلکہ یہ ایک عالمی کرپشن سیکنڈل تھا جسے آئی سی آئی جسے منظر عام پر لے آئی۔ پھر اس پر تحریک انصاف نے آواز بلند کی اور سپریم کورٹ نے ایکشن لیا۔ آج تک مخالفین عمران خان کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کر سکے ۔ن لیگ ہمیشہ سے دوسروں کے ذات پر کیچڑ اچھالتے رہی ہے۔بے نظیر بھٹو کی بھی کردار کشی کی گئی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا ہے ن لیگ کے پاس پنجاب کے علاوہ کسی دوسرے صوبے میں الیکشن کے لئے امید وار ہی نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…