تحریک انصاف پختونخوا اورمرکزمیں حکومت بنائیگی،معروف پیر نے پیش گوئی کرتے ہوئے مریدوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

19  جون‬‮  2018

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علماومشائخ ونگ کے صدر سابق مشیر وزیر اعلی پیر زادہ سید الامین نے اپنے ہزاروں مریدوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،انھوں نے پیشن گوئی کی کہ پی ٹی آئی صوبے اورمرکزمیں حکومت بنائے گی۔ کیونکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں اسلام اور پاکستان کی خدمت کی اور تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کئے۔

تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن اور قرآن با ترجمہ لازمی قراردیا۔ سود اور جہیز کے خلاف قانون سازی کی اور تعلیمی نصاب میں ختم نبوت سمیت اسلام سے متصادم مواد نکالا۔ غریب عوام کے پانچ بڑے مسائل تعلیم صحت تھانہ پٹوار اور اداروں سے سیاس مداخلت ختم کرادی یہی وجہ ہے کہ میں سوچ سمجھ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا اسی طرح نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک کے طول وعرض میں لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان او رسابق وزیر اعلی پرویز خٹک پر بھر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ سابق وزیر اعلی پرویز خان خٹک پیر آف مانکی شریف پیر زادہ سید الامین، ان کے خاندان اور مریدوں کی پی ٹی ائی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ تحریک انصاف واحدسیاسی جماعت ہے ک پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر من وعن عمل کیا۔ اور یہ وجہ ہے کہ پیر اف مانکی شریف جیسی قدآور شخصیات اور عوام پی ٹی ائی میں شامل ہورہے ہیں۔ کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح خود چل کر آستانہ عالیہ مانکی شریف آئے اورا س خاندان کو تحریک پاکستان کی جدوجہد اور خیبرپختونخوا میں ریفرنڈم جیتنے اور پاکستان کاحصہ بنانے کے لئے ان کواپنے ساتھ شامل کیا۔ وہ آستانہ عالیہ مانکی شریف میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، پی ٹی ائی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امیدوار حلقہ این اے 26 ڈاکٹر عمران خٹک بھی موجود تھے اس موق پر پیر زادہ سید الامین پیر آف مانکی شریف ، پیر زادہ اسماعیل نے اپنے خاندان ، ساتھیوں اور مریدوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پیر زادہ سید الامین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان کی 1945 سے وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ کافی عرصے تک رہی۔انھوں نے کہا کہ مانکی شریف اورآستانہ عالیہ مانکی شریف کے گرد ونواح میں پی ٹی ائی کے دور حکومت میں جتنا ترقیاتی کام ہو اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی پرویز خان خٹک نے کہا کہ 2018 کے انتخابات تحریک انصاف کی کامیابی اورملک کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…