عالمی رہنماؤں اور مختلف شخصیات کی عید پر مسلم کمیونٹی کو مبارکباد

16  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی رہنماؤں، سماجی شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔سعودی شاہ سلمان نے مسلم دنیا کو عید الفطر پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ مسلمانوں کے حالات ہر جگہ بہتر ہوں۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھی مسلمانوں کو عید کے پرمسرت موقع پر مبارک باد دی اور کہا کہ برطانیہ کو کامیاب بنانے میں 30 لاکھ برطانوی مسلمانوں کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔ک

ینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے مسلمانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ عید کے موقع پر کینیڈا سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو عید کی آمد اور رمضان المبارک کے اختتام پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کی کینیڈا کو مضبوط بنانے کے لیے خدمات جاری ہیں اور آج ان کی خدمات کو سراہنے کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلم ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات پر امریکا کو فخر ہے۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں رہنے والی میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو عید کے موقع پر میری طرف سے مبارکباد۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی مسلم کمیونٹی کو عید کی مبارک باد دی گئی جب کہ برطانوی پولیس افسران نے روزہ رکھ کر مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…