بشریٰ بی بی اہلیہ تو عمران خان کی مگر پاسپورٹ پر نام کسی اور کا۔۔۔!!! سعودی عرب جانے کیلئے کیا کوائف لکھوائے؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

13  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بشریٰ بی بی کے  عمران خان کے ساتھ  نکاح کو سات ماہ گزر گئے لیکن پی ٹی آئی چئیرمین اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق  عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو سات ماہ گزر چکے ہیں لیکن تاحال عمران خان اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے۔

بشریٰ بی بی نے عمران خان سے نکاح کے بعد ابھی تک اپنا پاسپورٹ ری نیو نہیں کروایا۔ جس کی وجہ سے بشریٰ بی بی اب تک اپنے نام کے ساتھ خاور مانیکا ہی لکھتی ہیں۔۔سعودی عرب جا نے کے لیے فہرست میں عمران خان کی اہلیہ کا نام بشریٰ خاور مانیکا درج کروایا۔ سعودی عرب جانے والے چارٹرڈ طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔جن میں عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی رہنما علیم خان، ان کی اہلیہ ، عون چودھری اورزلفی بخاری شامل ہیں۔سعودی عرب جانے کے لیے ائیر پورٹ پر فراہم کی جانے والی فہرست میں عمران خان کی اہلیہ کا نام بشریٰ خاور مانیکا درج ہے۔ واضح  رہے کہ عمران خان کی شادی ہوجانے سے متعلق خبریں تب منظر عام پر آئیں جب رواں سال کے آغاز میں 6 جنوری کو ہی معروف صحافی عمر چیمہ نے کپتان کی تیسری شادی کی خبر بریک کی۔ اپنے دعوے میں عمر چیمہ نے برملا کہا کہ یکم جنوری کو کپتان تیسری شادی کر چکے ہیں اور ان کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ وہی خاتون بشریٰ مانیکا ہیں جن سے کپتان روحانی رہنمائی حاصل کرنے جایا کرتے ہیں۔پہلے پہل تو ان خبروں کی تردید کی گئی جس کے بعد18 فروری 2018ء کوعمران خان کی تیسری شادی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ اور میڈیا کو نکاح کی تصاویر بھی جاری کی گئیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…