’’مشرف کمانڈو ہیں تو آکر دکھائیں، اتنا بڑا کمانڈو کیسے خوف کھا گیا‘‘ سابق صدر کو وطن واپسی کیلئے کل دوپہر 2بجے تک کی مہلت اگر نہ آئے تو پھر کیا ہو گا،چیف جسٹس نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

13  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپسی کے لیے کل دوپہر 2 بجے تک کی مہلت۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں تاہم تحفظ کی ضمانت دی جائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے کہہ چکے کہ پرویز مشرف

واپس آئیں انہیں تحفظ دیں گے تاہم لکھ کرگارنٹی دینے کے پابند نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف کمانڈو ہیں تو آکر دکھائیں، اتنا بڑا کمانڈو کیسے خوف کھا گیا، چیف جسٹس پاکستان سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان مت کریں، انہیں کس بات کا تحفظ ہے اور کس خوف میں مبتلا ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف کل 2 بجے تک آجائیں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے اور اگر وہ نہ آئے تو ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…