نواب آف بہاولپور بھی بپھر گئے ،تحریک انصاف ٹکٹوں کی تقسیم پرعلم بغاوت بلند

11  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی  اور نواب صلاح الدین کے درمیان ٹکٹوں  کی تقسیم پر معاملات الجھ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح الدین عباسی ،نواب صلاح الدین عباسی اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم اور تحریک انصاف کی بہاولپور کے شہری حلقہ سے الیکشن لڑنے کی شرط پرمعاملات الجھ گئے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف نواب صلاح الدین عباسی کو بہاولپور کے شہری حلقہ سے بلیغ الرحمن کے مقابلے میں الیکشن لڑانا چاہتی ہے۔

جب کہ نواب صلاح الدین عباسی اپنے آبائی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہ ہیں اور وہ اپنی پارٹی بہاولپور نیشنل عوام پارٹی کے دیگر عہدیداران کے لیے بھی ٹکٹ کے خواہش مند ہیں۔تحریک انصاف کی طرف سے انہیں کوئی امید یا یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔لہذا نواب صلاح الدین عباسی نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اپنی پارٹی کے عہدیداروں اور اپنے رفقا کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔جس میں مسلم لیگ کے جزل سیکرٹری چوہدری طارق بشیر چیمہ بھی شامل ہوں گے۔بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری شہباز ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواب صلاح الدین کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں۔پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔نواب صلاح الدین بہاولپور صوبے کی بحالی چاہتے ہیں۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پپپلز پارٹی صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لیے کوئی سنجیدہ بات چیت کرنے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ نواز صلاح الدین کا نواز شریف کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی رابطہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ سیاسی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑی کامیابی ملی تھی جب بہاولپور نیشل پارٹی نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا تھا تا ہم اب دونوں پارٹیوں کے درمیان معاملات الجھ گئے ہیں اور اونٹ کسی کروٹ بیٹھتا ہوئی دکھائی نہیں دے رہا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…