پاکستان اور امریکہ نے مل کر ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ بھارت کی راتوں کی نیندیں اُڑ جائیں گی

8  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک امریکہ سیاسی و عسکری رابطے، سفارتی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ر وز امریکی نائب صدر نے پاکستانی نگران وزیراعظم ناصر الملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ، اس موقع پر امریکی نائب صدر اور پاکستانی نگران وزیراعظم ناصر الملک کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان

سفارتی تعلقات، افغان صورتحال اور خطے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر الملک نے امریکی نائب صدر کو پاکستان میں بروقت اور شفاف انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت کے عزم سے آگاہ کیا ۔ امریکی نائب صدر کے پاکستان کے اعلیٰ ترین سویلین عہدیدار سے گفتگو سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے افغان مفاہمتی عمل اور افغان حکومت کی جانب سے عید کیلئے طالبان کے خلاف جاری جنگ میں سیز فائر سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ آرمی چیف سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی رابطہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے بل گیٹس کو پاک فوج کے عزم سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاک امریکہ سیاسی وعسکری رابطوں میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں اطراف سے پابندیاں مرحلہ وارکم کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا پاکستانی سفارتکاروں پرعائد پابندیوں میں جلد نرمی کرے گا جس کے جواب میں پاکستان بھی امریکی سفارتکاروں پرپابندیوں میں نرمی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…