ن لیگ کی جانب سے حسن عسکری کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی مسترد کئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آگیا، بڑا سرپرائز دیدیا

7  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نامزدگی منسوخ کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔لیگی رہنماوں شاہد خاقان، خواجہ آصف اور سعد رفیق کی کی جانب سے پریس کانفرنس میں حسن عسکری کی الیکشن کمیشن کی جانب سے بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا،لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلے

نے پنجاب میں الیکشن کومشکوک بنا دیا ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت کی ایما پر نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئیں تو آئین کے تحت الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر فیصلہ کیا ،کسی بھی جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر بے جا تنقید مناسب نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…