پٹھانوں کے خلاف زیادتی پر عالمی ادارے ساتھ دیں۔۔ پاکستان اور پاک فوج کیخلاف محمود اچکزئی کھل کر سامنے آگئے منظور پشتین کی حمایت کا اعلان ،کارکنوں کو دنیا بھر میںجلسے جلوس کرنیکی ہدایت ،ویڈیو پیغام جاری

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محمود اچکزئی پاک فوج کے خلاف اور منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے،پٹھانوں کے خلاف زیادتیوں پر کارکن دنیا بھر میں آواز اٹھائیں، لسانیت کی آگ بھڑکا دی، پشتونخواہ میپ کے سربراہ کی ملک دشمنی سامنے آگئی، پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے عالمی اداروں سے بھی اپیل، ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشتونخواہ میپ

کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی ملک اور پاک فوج دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے اور محمود اچکزئی نے پاک فوج کے خلاف سرگرم پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھرمیں پٹھانوں کے خلاف زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے جلسے جلوس کریں۔ پشتونخواہ میپ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا بھی اس حوالے سے آواز اٹھا رہا ہے۔ محمود اچکزئی نے لسانیت بھڑکانے کے ساتھ ساتھ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی حمایت کا بھی اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف آج اسلام آباد میں سنگین جرائم پر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق دو روز قبل پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج بھی انکشاف کرچکے ہیں کہ غیر ملکی طاقتیں اس جماعت کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ منظور محسود سے پشتین کیسے بنا اور افغانستان میں اس تنظیم کے پانچ ہزار اکائونٹ کیسے آپریشنل ہوئے اور کہاں سے چل رہے ہیں جب ایک مخصوص ٹوپی سرحد پار بڑی تعداد میں بنا کر پاکستان بھیجی گئی جس کو پہچان بنایا جا رہا ہے جبکہ اس موقع پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے منظور پشتین اور محسن داوڑ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کی یقین دہانی کروائی اور پھر ان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کروائی جس کے بعد محسن داوڑ نے انہیں میسج کر کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسائل حل ہوگئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جب مسائل حل ہو گئے تو پھرپی ٹی ایم کی ریاست اور فوج مخالف مہم ثابت کرتی ہے کہ وہ بیرون ملک سے استعمال ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…