عائشہ احد کے جسم پر کہاں کہاں تشدد کیا گیا؟پولیس اہلکار نے تھپڑمارا تو کدھر سے خون بہنا شروع ہوگیا،میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی،دل دہلا دینے والے انکشافات

5  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ۔اس رپورٹ کی تیاری میں سروسز ہسپتال لاہور کے اس وقت کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید،سروسز ہسپتال لاہور کے ہی کنسلٹنٹ ڈاکٹر مشتاق،اسی ہسپتال کے ہی ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر ساجد نثار،ایسوسی ایٹ پروفیسر گائنی ڈاکٹر روبینہ،میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر سلمیٰ اقبال ،سینئر کنسلٹنٹ ای این ٹی ڈاکٹر خالد محمود شامل تھے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 12اکتوبر 2011کوسروسز ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس کے دفتر میں ہی عائشہ احد کا طبی معائنہ کیا تھا ۔عائشہ احد پر پولیس تشدد کے حوالے سے سروسز ہسپتال لاہو رکے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے جو رپورٹ تیار کی وہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کیلئے کسی جھٹکے سے کم نہیں تھی ۔سروسز ہسپتال لاہور کے طبی معائنے کی رپورٹ عائشہ احد کے جسم پر لگے گہرے زخموں کی کھلی نشانی تھی ۔عائشہ احد پر ہونے والے پولیس تشدد کی رپورٹ کے مطابق پہلا زخم گہرے نیل کے زخم کا ایک نشان نیلے پیلے رنگ کا تھا۔دائیں بازو کی کہنی کے اوپر درمیان میں زخم کا سائز 9سینٹی میٹر لمبائی اور 7 سینٹی میٹر چوڑائی کا تھا۔دوسرا زخم بائیں بازو کی کہنی کے اوپر باہر والی جگہ پر نیلے رنگ کا نشان تھا۔زخم کا سائز 3 سینٹی میٹر لمبائی میں اور15سینٹی میٹر چوڑائی میں تھا۔ تیسرا زخم دائیں ٹانگ کے گھٹنے کے اوپر والے حصے میں نیلے پیلے رنگ کے 3نشان تھے جس میں ایک زخم 9سینٹی میٹر لمبائی میں اور چوڑائی میں 6سینٹی میٹر تھا۔دوسرے زخم کے نشان کا سائز 3سینٹی میٹر لمبائی میں اور 3 سینٹی میٹر چوڑائی میں تھا۔جبکہ تیسرا زخم سوا سینٹی میٹر لمبا اورچوڑائی ایک سینٹی میٹر تھا۔چوتھا زخم ،بائیں

ٹانگ کے گھٹنے کے اوپر اور پچھلے حصے کی جانب نیلے رنگ کا زخم کا نشان تھا ،جس کی لمبائی 6سینٹی میٹر اور چوڑائی 2 سینٹی میٹر تھی۔بائیں ٹانگ کے پچھلے حصے کی جانب نیلے رنگ کا زخم تھا ۔زخم کی لمبائی 6سینٹی میٹر،جبکہ چوڑائی 2 سینٹی میٹر تھی ۔پانچواں زخم :بائیں ٹانگ کے پچھلے حصے پر زخم کا نشان تھا ۔ جس کی لمبائی 3سینٹی میٹراور چوڑائی 3 سینٹی میٹر تھی اور نیل کے زخم کا یہ نشان دوسرے زخم کے بالکل نیچے تھا۔

چھٹا زخم :دائیں گھٹنے کے سامنے نیل کا نشان تھا۔زخم کی لمبائی 3سینٹی میٹر جبکہ چوڑائی 4سینٹی میٹر تھی ۔ساتواں زخم:پیلے رنگ کا ایک نشان دائیں ٹانگ کے سامنے تھا۔زخم کی لمبائی 12 سینٹی میٹر جبکہ چوڑائی 3سینٹی میٹر تھی ۔آٹھواں زخم :بائیں ٹانگ کے درمیانے اور اندرونی حصے پر زخم کے نشان تھے ۔زخم کی لمبائی 9سینٹی میٹر جبکہ چوڑائی 6سینٹی میٹر تھی۔نواں زخم کا نشان:بائیں تانگ کے سامنے والے طرف پیلے رنگ کے زخم کا نشان تھا۔

جس کی لمبائی اور چوڑائی ایک ہی سینٹی میٹر تھی ۔اس میڈیکل رپورٹ میں 3مختلف تواریخ کا حوالہ ہے ۔جب 3مختلف وقتوں میں عائشہ احد پر تشدد کیا گیا۔پہلی تاریخ 3اکتوبر 2011کو،دوسری مرتبہ 5اکتوبر 2011کو اور تیسری مرتبہ 6اکتوبر 2011ہے۔پولیس نے عائشہ احد کے چہر ے پر تھپڑ مارااور اس کے ساتھ ہی اس کے کان سے خون بہنے لگا۔زخموں کی نوعیت کچھ اس طرح کی ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں یوں لکھا گیا ہے کہ زخموں کی نوعیت قانون کی رو سے l2-337-1-9جس کا دورانیہ 7سے 10 دن تھا۔عائشہ احد کو آہنی راڈ سے نشانہ بنایا گیا کہ جس سے جلد نہ پٹھے لیکن اندورنی چوٹ شدید ہو۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…