انتخابات بروقت نہ ہوئے تو صدر مملکت کے انتخابات کا شیڈول بھی متاثر ہوگا،صدر ممنون حسین کی مدت کب پوری ہورہی ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

2  جون‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات بروقت نہ ہوئے تو صدر مملکت کے انتخابات کا شیڈول بھی متاثر ہوگا،وفاق جمہوری عمل کے مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ، عدلیہ انتخابی معاملات سے متعلقہ کیسز میں چیف جسٹس کے بیان کو مد نظر رکھے ٗ ۔ ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد میں ناکامی وفاق کیلئے نقصان دہ ہوگی ۔ انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی

کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی مدت ستمبر کے پہلے ہفتے میں پوری ہو رہی ہے ، اگر انتخابات بروقت نہ ہوئے تو صدر کے انتخابات کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف سینیٹ ہی منتخب نمائندوں کا ایوان ہے ، اس لحاظ سے ایوان بالآ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، سینیٹ کا اجلاس فوری طلب کیا جائے جو 25جولائی تک جاری رہے۔ سینیٹ اجلاس میں ملک میں عام انتخابات کے بروقت اور شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…