عالمی امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گتریس نے نے بڑا اعلان کردیا،جنرل قمر باجوہ کا اہم پیغام

2  جون‬‮  2018

راولپنڈی ( آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور امن کی عالمی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی امن کے محافظوں کا عالمی دن منایا گیا ۔جس میں امن مشن میں شہید ہونے والے 7 پاکستانیوں کے لئے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور امن کی عالمی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا ۔ اقوام متحدہ نے عالمی امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گتریس نے پاکستانی شہداء کے لئے میڈلز دیئے جو پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیے ۔امن مشن میں شریک پاک فوج کے شہداء کو ڈیگ ،ہیمرز اور جولڈ کولڈ میڈلز دیئے گئے ۔سپاہی حضرت بلال 15 جون ، محمد اشتیاق عباسی 17 جون، طارق جاوید 17 جون، یاسر عباس 25 اگست ، نائیک عبدالغفور 3ستمبر ، نائیک عطاء الرحمن 14 نومبر اور نائیک محمد علی 22 اگست 2017کو شہید ہوئے ۔ پاکستانی فوج کے جوانوں نے امن مشن کے 44 مشنز میں حصہ لیا اور 26 ملکوں میں انہیں تعینات کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے امن مشن میں 6 ہزار پاکستانی فوجی شریک ہیں ۔ پاکستان 1960 سے امن مشن میں شریک ہے ۔ 1960 سے 2017 تک امن مشن میں شریک 156 پاکستانی شہید ہوئے ۔ امن مشن کے لئے دی جانے والی پاکستانی قربانیوں کو پوری دنیا میں سراہا ۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور امن کی عالمی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی امن کے محافظوں کا عالمی دن منایا گیا ۔جس میں امن مشن میں شہید ہونے والے 7 پاکستانیوں کے لئے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…