اب تو چوہدری نثار شہباز شریف کے بیان پر بھی ردعمل دے رہے ہیں آپ کیا کہیں گے؟صحافی کے سوال پر نواز شریف کا ایسا ردعمل کہ وہاں موجود جاوید ہاشمی بھی دنگ رہ گئے، سابق وزیراعظم نے بڑا سرپرائز دیدیا

1  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگ الیکشن کے درپے ، ملتوی کرانا چاہتے ہیں، نسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے اور جس کا تکیہ اللہ پر ہو اُسے اللہ خوش رکھتا ہے، نواز شریف کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو۔۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیشی کیلئے آئے ، اس موقع پر ان کے ساتھ جاوید ہاشمی بھی ہمراہ تھے ،

غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا الیکشن ملتوی ہو رہے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آ جاتے ہیں لیکن یہ بڑا الیکشن ہے۔صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آج آپ بہت خوش لگ رہے ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اور زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے اور جس کا تکیہ اللہ پر ہو اُسے اللہ خوش رکھتا ہے۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو کیا آپ سڑکوں پر ہونگےجس پر نواز شریف نے اپنے ساتھ کھڑے جاوید ہاشمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سوال کا جواب آپ دیںجس پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں پانچ سال پورے کیے بہت بڑی بات ہے اب ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کر جنگ لڑی اور میں نواز شریف کو آج مبارک دینے آیا ہوں کیونکہ میاں صاحب ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو مطلب وہ جمہوریت کے خلاف ہو گا۔صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ چوہدری نثار اب شہباز شریف کے بیان پر بھی ردعمل دے رہے ہیں کیا کہیں گے ؟صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے جواب دینے کے بجائے کہا کہ لگتا ہے جج صاحب آنے لگے ہیں اب آپ لوگ ان کی طرف متوجہ ہو جائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…