عام انتخابات میں کون سی جماعت فتح یاب ہو گی؟ ملک کے وزیراعظم کون ہوں گے؟ معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کر دی

31  مئی‬‮  2018

کراچی (آئی این پی) معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات2018میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی ، شہباز شریف ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے اور پارٹی پر نواز شریف کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا، انتخابات کے حوالے سے سیاسی استحکام کو لاحق بڑے خطرات برقرار رہیں گے۔ بدھ کو معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی نئی رپورٹ جاری کی ہے

جس میں ملک میں موجودہ حکومت پر معیشت کے حوالے سے تنقید کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے آگے آنے کی کوئی پیشگوئی نہیں کی ۔ آئی ای یو نے پیشگوئی کی ہے آئندہ عام انتخابات میں سیاسی استحکام کو درپیش بڑے خطرات اسی طرح برقرار رہیں گے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی توقع ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اکثریت کے ساتھ دوبارہ منتخب ہو گی اور انتخابات میں فتح حاصل کرے گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی خساہ بجٹ میں خامیاں 2018-22 تک کی میکرو اکنامک کے استحکام کے لئے بڑا خطرہ ہونگے ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگلے پانچ سالے 2018-22 کے دوران سیاسی استحکام کمزور ہی رہے گا ۔ بڑے کرداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات الیکشن کے دوران اور بعد میں بھی جاری رہیں گے ۔ رپورٹ میں یہ تیسری پیشگوئی کی گئی ہے کہ شہباز شریف ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے اور پارٹی پہ نواز شریف کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا ۔ سلامتی اور خارجہ کے حوالے سے کسی حقیقی تبدیلی متوقع نہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سول حکومت ، عسکری قیادت اور عدلیہ کے درمیان تناؤ کی صورتحال بھی برقرار رہنے کا خدشہ ہے ملکمیں جو سیاسی استحکام کے لئے خطرہ ہو گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی صورتحال میں کسی حد تک مزید بہتری متوقع ہے ۔ 2022 تک اخراجات کی بنیاد پر جی ڈی پی کی شرح سالانہ اوسطا 5.4 فیصد تک جانے کا امکان ہے ۔ برآمدات کی مد میں بھی کارکردگی میں بھی مزید اضافہ ہو گا ۔ واضح رہے کہ ای آئی یو دی اکانومسٹ گروپ تحقیقی اور تجزیاتی ڈویژن ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…