آرمی چیف سے فاٹا کے یوتھ جرگے کی ملاقات،اہم ترین اعلان کردیاگیا

29  مئی‬‮  2018

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے قبائلی علاقے میں امن اور ترقی آئے گی، انضمام کو حقیقت کا روپ دینے میں نوجوانوں کا جذبہ قابل دید ہے مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار سوموار کوفاٹا کے یوتھ جرگے کی ملاقات کے دوران کیا،آرمی چیف نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی مبارک باد دی

فاٹا یوتھ جرگے سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ریاست نے دہشتگردی مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ہم نے قربانیاں دے کر امن حاصل کیا ۔ اس امن کو ضائع نہیں ہونے دینگے ، ایسی قوتوں سے با خبر رہا جائے جو حاصل فوائد کو تباہ کر نا چاہتی ہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان پر امن کوششیں جاری رکھیں ، نوجوان سیاسی اور جمہوری کوششوں میں حصہ لیں فاٹاانضمام سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، اس عزم کی تکمیل میں نوجوانوں کا بڑا کردار ہے آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کی حمایت کو سراہتے ہوئے ان کے جذبات کی تعریف کی اور کہا کہ بہادر قبائل کی قربانیوں سے حاصل فوائد کو مربوط بنایا جائے گا ، استحکام کو پائیدار امن میں بدلا جائے گا ۔ آرمی چیف نے وفد کو پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کارروائیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو امن و ترقی کے لئے کردار جاری رکھنا چاہیے ۔نوجوان مستقبل کے لیڈر ہیں ۔ آئی ایس پی آر کیمطابق فاٹا یوتھ جرگے نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے آرمی چیف کی دلچسپی کی تریف کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا امن و ترقی کے لئے پاک فوج کے اقدامات کو تسلیم کرتے ہیں۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے قبائلی علاقے میں امن اور ترقی آئے گی، انضمام کو حقیقت کا روپ دینے میں نوجوانوں کا جذبہ قابل دید ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…