پاکستان کی ترقی کا ایک اور سنگ میل عبور،اب پنجاب سے کراچی تک کا سفر کتنے گھنٹے میں طے ہو گا، سی پیک میں شامل ایسے منصوبے کا افتتاح کر دیاگیا کہ سندھ اور پنجاب میں فاصلے سمٹ کر رہ گئے

26  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی صوبے میں جائیں آپ کو ن لیگ کے کام نظر آئیں گے،ہمارے پاس بھی اتنے ہی وسائل ہیں جتنے ماضی کی حکومتوں کے پاس تھے، دس سال میں مشرف نے بجلی کا کوئی کارخانہ نہیں لگایا، حکومت کو غیرمستحکم کرنے کیلئے دھرنے دیے گئے اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا ، وہ کچھ ڈیلور کیا ہے جس کا کوئی خواب بھی نہیں دیکھ سکتا، موٹر وے سےکراچی

تک کا سفر 8گھنٹے ہو گیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا موٹروے فائیو کے ملتان ، شجاع آباد سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج موٹروے فائیو کے ملتان ، شجاع آباد سیکشن کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو منصوبے کئی، کئی عشروں سے رکے ہوئے تھے وہ بھی مکمل کیے اور مشکل حالات کے باوجود بھی کام کر کے دکھایا جبکہ یہ حکومت منصوبے کے اعلانات ہی نہیں مکمل بھی کر کے دکھاتی ہے۔کیا پہلی حکومتوں کے پاس وسائل نہیں تھے؟ لیکن آج پورے پاکستان میں دیکھ لیں کسی بھی صوبے میں جائیں آپ کو ن لیگ کے کام نظر آئیں گے اور ہمارے پاس بھی اتنے ہی وسائل ہیں جتنے ماضی کی حکومتوں کے پاس تھے۔ دس سال میں مشرف نے بجلی کا کوئی کارخانہ نہیں لگایا تاہم اس حکومت کے دور میں دس ہزار 4 سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو غیرمستحکم کرنے کیلےے دھرنے دیے گئے اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا لیکن اس سب کے باوجود ہم نے ترقی کا سفر جاری رکھا۔اس حکومت نے وہ کچھ ڈیلور کیا ہے جس کا کوئی خواب بھی نہیں دیکھ سکتا ہے اور موٹر وے سے آپ 8 گھنٹے میں کراچی پہنچ سکیں گے اور ہم نے نہ صرف آج بلکہ آنیوالے کل کیلئے بھی کام کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…