دعائیں رنگ لے آئیں!کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آنے لگی ،ڈاکٹروں نے طبیعت میں بہتری کی تصدیق کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا

26  مئی‬‮  2018

لندن (سی پی پی )چاہنے والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں،کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آنے لگی۔ کلثوم نواز کا لندن کے ہارلے کلینک میں طبی معائنہ مکمل ڈاکٹروں نے طبیعت میں بہتری کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے رمضان کے

آغاز میں اپنی والدہ کی دعائے صحت کے لیے خصوصی اپیل کی تھی۔تازہ ترین خبر کے مطابق چاہنے والوں اور کارکنان کی دعائیں رنگ لانا شروع ہو گئی ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آنے لگی ہے۔گزشتہ روز کلثوم نواز کا لندن کے ہارلے کلینک میں طبی معائنہ کیا گیاجس میں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔جس پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔انکی صحت میں اتار چڑھاو ابھی تک جاری ہے۔ڈاکٹرز نے کینسر ختم کرنے کے لیے سرجری ،کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن سے علاج کیا ، بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں اور جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پایا گیا ہے۔بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے۔۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…