عمران خان نے جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی آج اسی تھوک کو چاٹ رہے ہیں،مشرف کا ٹرائل انجام کو کب پہنچے گا، سابق ڈکٹیٹر کو پاکستان کب اور کیوں لایا جائے گا؟نواز شریف نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے

25  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف کا ٹرائل حتمی انجام تک پہنچے گا، کوئی قانون ٹرائل کو نہیں روک سکتا، مکے لہرانے والا بزدل باہر بیٹھا ہے ، بہتر ہوتا پارلیمنٹ اور عوام کو جو مکا دکھایا وہ اپنے منہ پر مارتا، عمران خان نے جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی آج اسی پارلیمنٹ میں آکر بیٹھے تو اسے کہتے ہیں تھوک کر چاٹنا، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نواز شریف نے

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے موقع پر کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی ٹرائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی، آج یا 6 ماہ بعد لیکن مشرف ٹرائل انجام تک پہنچے گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرف کاٹرائل اوپن اینڈ شَٹ کیس ہے اسی لیے موصوف پاکستان نہیں آرہے تاہم اس طرح کے مقدمے واپس ہو ہی نہیں سکتے، یہ سنگین غداری کیس ہے جب کہ ایک وزیراعظم 70،70 پیشیاں بھگت رہا ہے اور ڈکٹیٹر مفرور ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف مُکے دکھاتا تھا اور کہتا تھا یہ ہے طاقت، انہوں نے 12 مئی 2007 کو اسلام آباد جلسے میں کراچی میں آزمائی گئی طاقت کا اظہار کیا اور پارلیمنٹ میں خطاب کیلئے آئے تو آخر میں پارلیمنٹ کو مُکا لہراکر دکھایا۔کہاں گیا وہ مُکا، بزدلی سے جو باہر بیٹھا ہے بہتر ہے وہ مُکا اپنے منہ پر مارتا۔ پرویز مشرف کو وطن واپس تحریک انصاف میں لانے کے لئے لایا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر نواز شریف نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا لفظ استعمال کیا، جس کو لعنت بھیج رہے ہیں، جس سے پورا فائدہ اٹھایا اگر یہ غیر پارلیمانی نہیں ہے تو اسے کہتے ہیں تھوک کر چاٹنا ۔عمران خان نے جو کہا انہیں اس کا جواب خود دینا ہے ، اگر یہ غیر پارلیمانی نہیں تو اسے کہتے ہیں تھوک کر چاٹنا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…