تمام ملکی ایئرلائن کے ذریعے مفت سفر،پارلیمانی اجلاس میں شرکت کیلئے بزنس کلاس میں 25بار مفت سفر،گریڈ22کے افسران کے مساوی میڈیکل کی سہولت ،موجودہ و سابق اراکین قومی اسمبلی و سینٹ کی مراعات میں اضافہ کردیا گیا

24  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(یوا ین پی) وفاقی حکومت نے موجودہ اور سابق اراکین پارلیمنٹ اور ان کی اہلیہ کو سہولت اورمراعات دینے کیلیے فنانس ایکٹ 2018کے تحت 2قوانین منظورکرالیے جوسوالیہ نشان بن چکے ہیں۔ممبرزآف پارلیمنٹ ایکٹ 1974میں ترمیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ تمام ملکی ایئرلائنزکے ذریعے مفت سفر کرسکیں گے پہلے یہ سہولت صرف پی آئی اے سے سفرپر حاصل تھی۔ ہررکن پارلیمنٹ کو اندرون ملک فضائی سفرپر 3لاکھ کے مفت ٹکٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

دوسری ترمیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ اسلام آباد میں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کیلیے بزنس کلاس میں 25بارمفت سفر کرسکیں گے یہ مفت سفر اس 3لاکھ کے علاوہ ہوگا۔نئی ترمیم کے مطابق موجودہ اورسابق اراکین پارلیمنٹ کو 22گریڈ کے اعلیٰ افسران کوحاصل میڈیکل سہولت کے مساوی میڈیکل سہولت حاصل ہوگی۔ 342اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کے 104اراکین کے سیکڑوں سابق اراکین پارلیمنٹ اور ان کی اہلیہ سہولت حاصل کریں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…