پاکستان کے ساتھ گولیوں کی گھن گرج کے بیچ مذاکرات مشکل ہیں،بھارت کی پھر ہرزہ سرائی، ساتھ ہی کیا مطالبہ کرڈالا

21  مئی‬‮  2018

سرینگر(آن لائن) بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع راؤ اندرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ گولیوں کے گن گرج کے بیچ مذاکرات مشکل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات بتدریج بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور فوج اور دوسری ایجنسیوں کی کاوشوں سے صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ اندرجیت نے کشمیر کی صورت حال میں نمایاں بہتری

کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف اپنا کیا گیا وعدہ نبھانا ہو گا جب کہ گولیوں کی گن گرج کے بیچ مذاکرات مشکل ہیں۔ لیکن بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ حالات بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ فوج کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ کشمیر کی صورت حال میں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو اس بات کا لحاظ رکھنا ہو گا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں خطے میں امن و سکون کی صورت درہم برہم نہ ہو جائے ۔ اندر جیت سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ ہر مسئلے کا حل دوطرفہ اور باہمی بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک پرامن ملک ہے اور وہ اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر رشتوں کا خواہشمند ہے تاہم ملک کو یہ حق نہیں بنتا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشتگردی کو ہوا دے کر بھارت کے خلاف استعمال کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا اور ذمہ دار ملک ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتا اور نبھاتا ہے تاہم دوسرے ملکوں پر یہ ذمہ اری بنتی ہے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان یا کسی اور پڑوسی ملک کے خلاف کبھی ٹکراؤ کے موڈ میں نہیں رہا بلکہ اس نے ہر وقت صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے حالات کو پرامن بنائے رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک کے لئے نیک خواہشات چاہتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمارے ملک کے خلاف ہی سازشیں رچائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…