میرے والد کی موت نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔! جنرل (ر) شاہد عزیز کی افغانستان میں مبینہ ہلاکت کی خبروں کے بعد ان کے بیٹے کا حیرت انگیز موقف سامنے آ گیا

20  مئی‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پاک فوج کے جنرل (ر) شاہد عزیز کی موت کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنرل (ر) شاہد عزیز کے بیٹے نے ان کی موت کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کے بیٹے ذیشان شاہد نے کہا کہ میرے والد کی موت سے متعلق چلنی والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور میرے خاندان نے ایسی کوئی بھی خبر جاری نہیں کی ہے۔

ذیشان شاہد نے کہا کہ میرے والد شاہد عزیز انتہائی پرائیویٹ آدمی ہیں، فاٹا میں کسی شخص کی لاش کے ساتھ والد کی کتاب ملی جس کو جوڑ کر افواہیں پھیلائی گئیں کہ جنرل (ر) شاہد عزیز فوت ہو گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے حالیہ انٹرویو میں جنرل ریٹائر شاہد عزیز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ شاہد عزیزتو میرا رشتہ دار بھی ہے،میں جانتا ہوں اسے وہ ایک اَن بیلنس آدمی ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو پتہ ہے وہ کدھر ہیں؟کوئی پتہ نہیں کہ وہ داڑھی اگاکر شاید وہ سیریا(شام)میں گیا ہوا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں مر گیا ہے وہاں،تو یہ ہے شاہد عزیز اور آپ نہیں جانتے کہ ایک زمانے میں یہ کیا تھا، میں جانتا ہوں کہ جب یہ میجر اور کرنل تھا، اس وقت یہ کیا کر رہا ہوتا تھا، یہ ایک ان بیلنسڈ آدمی ہے کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف۔ واضح رہے کہ جنرل (ر) شاہد عزیز گھر سے لاپتہ ہیں اور کہا یہ جا رہا ہے کہ ان کی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف لڑتے ہوئے موت ہو گئی ہے لیکن ان کے بیٹے نے ان کی موت کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ان کے بیٹے ذیشان شاہد نے کہا کہ میرے والد کی موت سے متعلق چلنی والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور میرے خاندان نے ایسی کوئی بھی خبر جاری نہیں کی ہے۔ ذیشان شاہد نے کہا کہ میرے والد شاہد عزیز انتہائی پرائیویٹ آدمی ہیں، فاٹا میں کسی شخص کی لاش کے ساتھ والد کی کتاب ملی جس کو جوڑ کر افواہیں پھیلائی گئیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…