کارگل جنگ کا پنڈورا باکس کھلنے و الا ہے، نواز شریف ٹھس ہو جائیگا،شیخ رشیدنے خطرے کی گھنٹی بجادی

20  مئی‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کارگل جنگ کا پنڈورا باکس کھلنے و الا ہے، نواز شریف ٹھس ہو جائے گا۔ پنجاب میں عمران کا مقابلہ (ن) لیگ سے ہے۔ دینی جماعتیں عمران خان کے ساتھ چلنا چاہتی ہیں۔ نواز شریف کو بین الاقوامی ایجنڈے کی حمایت حاصل تھی۔ پاکستانی طاقتوں نے انہیں مکھن سے بال کی طرح نکال دیا۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ۔ نواز ، شہباز اور مریم جیل میں دیکھ رہا ہوں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عام انتخابات میں پنجاب میں عمران خان کا مقابلہ صرف (ن) لیگ سے ہو گا۔ میری عمران خان کے ساتھ این اے 60اور62پر انڈر سٹینڈنگ ہے ۔ ان سے ایک دو اور سیٹوں کا مطالبہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دینی طاقتوں کے پاس ووٹ ہے مگر امیدوار نہیں ہیں۔ عمران خان 10, 15سیٹیں دینی امیدواروں کو بھی دیں۔ دینی جماعتیں عمران خان کے ساتھ چلنا چاہتی ہیں۔ مگر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر اپنے نیچے سیکنڈ لیڈر نہیں بننے دیتا ۔ یہی کام آصف زرداری نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے اچھے اچھے نام آ رہے ہیں۔ ابھی تک حلقہ بندیوں کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ اگرانتخابات سے قبل عمران خان کی ہوا چل گئی تو ٹکٹ لینے والوں کی بلے بلے ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بین الاقوامی ایجنڈے کی حمایت حاصل تھی مگر پاکستان کی طاقتوں نے اسے مکھن سے بال کی طرح نکال دیا۔ اب کارگل کا پنڈورا باکس کھلنے والا ہے ۔ اس کے بعد نواز شریف ٹھُس ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہائی برڈ وار کے اوپننگ بلے باز ہیں۔ اس ملک میں اکثریت میں سیاستدان اور معاشرہ کرپٹ ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو فارغ دیکھ رہا ہوں۔ انتخابات ہو بھی جائیں تو مسئلہ حل ہوتا نہیں دیکھ رہا۔ نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کو جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئندہ عمران خان کی حکومت بنے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…