شہبازشریف بھی بھرپور فارم میں ،بڑی وکٹ اڑا دی

20  مئی‬‮  2018

اسلام آباد، لاہور( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ایم پی اے الیاس خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔نجی ٹی وی  کے مطابق  شہبازشریف سے سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان نے ملاقات کی ہے اورمسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی

حقیقی نمائندہ جماعت ہے،ہماری جماعت نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے،انہوں نے کہا کہ جتنی ترقی 5 سال میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تیار ہو جائیں ، انتخابات 2018میں تبدیلی پارٹی کو بہت بڑا جھٹکا لگے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بھکھی پاور پلانٹ کاچلنامیرے لئے ایک اچھا خواب ہے ، الیکشن 2018کار کردگی کی بنیاد پر لڑا جائے گا اور اس کے لئے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تیاری کرلیں کیونکہ انتخابات میں تبدیلی پارٹی کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے لیئے کامران رسول کے نام پر مختلف سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کی اطلاع ملی ہیں۔ باخبر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کامران رسول کا نام وزیر اعلی شہباز شریف کو پیش کیا گیا تھا جس پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کی جو کئی دن جاری رہی۔ آخری اطلاع کے مطابق فریقین نے کامران رسول کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے۔کامران رسول سابق چیف سیکرٹری پنجاب رہے ہیں اور آن کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…