موجودہ حکومت کی معیاد ختم ہونے سے قبل 5 اہم وفاقی اداروں کے سیکریٹری ’’چھٹی ‘‘پر چلے گئے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مشکل میں ،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

18  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حکومت کی معیاد ختم ہونے سے قبل 5 اہم وفاقی اداروں کے سیکریٹری چھٹی پر چلے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے اور اس سے قبل ہی 5 اہم وفاقی ادارے سیکرٹریز کے بغیر کام کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چھٹی پر جانے والے 5 سیکریٹریز میں سیکریٹری پاور ڈویژن، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری کیڈ،

سیکریٹری توانائی اور سیکریٹری انسانی حقوق شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کے حالیہ بریک ڈاؤن کے بعد وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن نسیم یوسف اچانک 31 مئی تک 14 روز کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری گرشتہ روز ایک تقریب میں موجود تھے تاہم جمعہ کو وہ رخصت پر روانہ ہوگئے ہیں اور ان کی چھٹی کا نوٹی فکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہی جاری کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر توانائی اویس لغاری اور وفاقی سیکریٹری نسیم یوسف کے درمیان تعلقات گزشتہ کئی روز سے خراب ہیں اور سیکریٹری پر بریک ڈاؤن کی ذمہ داری قبول کرنے کا دباؤ تھا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے وزیراعظم سے خصوصی طور پر اپنی چھٹی منظور کرائی ہے، ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہیکہ نسیم یوسف ذاتی مصروفیات کی بناء پر رخصت پر گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سیکریٹری کیڈ اظہر چوہدری 21 مئی تک رخصت پرہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق رابعہ جویری یکم جون تک رخصت پر چلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں شکوہ کیا تھا کہ بیورو کریسی نے کام چھوڑ دیا ہے۔ موجودہ حکومت کی معیاد ختم ہونے سے قبل 5 اہم وفاقی اداروں کے سیکریٹری چھٹی پر چلے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے اور اس سے قبل ہی 5 اہم وفاقی ادارے سیکرٹریز کے بغیر کام کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…