(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،شہبازشریف کا بطور پارٹی صدر تالیاں بجا کر پرتپاک استقبال،اجلاس میں تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کی سرپرائز انٹری؟دیکھ کر سب دنگ

  جمعرات‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2018  |  9:25

اسلام آباد(سی پی پی)مسلم لیگ( ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کی۔ارکان نے تالیاں بجا کر شہباز شریف اور وزیر اعظم کا استقبال کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی مسرت زیب نے بھی ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نےملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور دیگر منفی ہتھکنڈوں سے ملکی ترقی کا

راستہ روکنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسرت زیب کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، وہ پارٹی صدر شہباز شریف سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔مسرت زیب سوات سے تحریک انصاف کی منتخب رکن ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے مسلم لیگ ن میں با ضابطہ شامل ہو چکے ہیں تاہم مسرت زیب ابھی مسلم لیگ ن میں باضابطہ شامل نہیں ہوئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں