مائنس نوازشریف، حکمران جماعت میں بڑی تبدیلی کا امکان

15  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی)موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) میں بڑی اندرونی تبدیلیوں کا امکان بڑھ گیا ۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی مانئس ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق  نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملے پر بیان بازی نے ملکی سالمیت کے ساتھ ساتھ خود (ن) لیگ کی سیاسی ،سماجی اور اخلاقی قد کاٹھ کو کاری ضرب لگائی ہے جس کے تناظر میں پارٹی کے لیے (ن)لیگی قائد کے

بیان پردفاعی بیانات بھی مزید مشکلات کا باعث بن رہے ہیں دوسری جانب (ن)لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے قائد کے بیان کو پارٹی ڈسپلن سے الگ قراردینے کے بعد بہت سے معاملات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کی جیت کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ بولڈ فیصلے کیے جائیں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نوازشریف کو سیاست سے مائنس کرنے کے بعد ان کو (ن) لیگ سے بھی مائنس کردیا جائے ۔دریں اثناء مسلم لیگ ن لیگ نے الیکشن کیلئے ٹکٹ فارم بھی جاری کردیئے ہیں۔درخواستیں 25مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں جمع کرائی جاسکیں گی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے  حصول کے خواہشمند امیدواروں کیلئے مسلم لیگ ن لیگ نے الیکشن ٹکٹ فارم جاری کردیئے۔ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے فیس50 ہزارروپے جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے فیس ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے،پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی فیس 30ہزارجبکہ مخصوص نشستوں کیلئے 75ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…