ممبئی حملہ ،نواز شریف کے بیان اور اس پر بھارت کی طرف سے ردعمل کے بعد چوہدری نثار ڈٹ گئے،حقیقت کیا ہے؟ سب سامنے لے آئے

13  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان میں چلائے جانے والے کیس میں تعطل اور سست روی پاکستان کی وجہ سے نہیں بلکہ ہندوستان کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی۔ بطور وزیرِ داخلہ اس کیس کے تمام مراحل سے مکمل طور پرآگاہ ہوں کیونکہ ایف آئی اے اس کیس کی تحقیقات کر رہا تھا جو کہ وزارتِ داخلہ کا ماتحت ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام حالات و واقعات اور کوائف کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ ہندوستان کی دلچسپی اس واقعے کی صاف اورشفاف تحقیقات اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے میں نہیں بلکہ وہ اسے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ بھارتی حکومت نے اس واقعے کو بین الاقوامی طور پر پاکستان کو بدنام کرنے کے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جو وہ آج تک کر رہی ہے۔ یہ واقعہ ہندوستان میں ہوا اور اس کے نوے فیصد شواہد اور حقائق ہندوستان کے پاس تھے۔ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود بھی بھارتی حکومت متعلقہ شواہد ہمارے تحقیقاتی ادارے کے ساتھ شیئر کرنے سے گریزاں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی نہیں بلکہ وہ تو ہماری عدالتوں کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی سے تعاون کے لئے بھی تیار نہیں تھی۔ پہلے مرحلے میں تو اس کمیٹی کو ہندوستان آنے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے بعد مختلف حیلوں بہانوں سے انہوں نے وہ تمام “شواہد اور حقائق ” جو ان کے پاس موجود تھے پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ اجمل قصاب جو اس واقعے کا واحد زندہ ثبوت تھااس کو کمال پھرتی سے پھانسی گھاٹ پر پہنچا دیا گیا۔چوہدری نثار نے کہا کہ بھارتی سرکار کی اس کیس کی تہہ تک پہنچنے میں عدم دلچسپی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ ہماری تحقیقاتی ٹیم کو اس کیس سے منسلک واحد ثبوت سے سوالات کرنے کا موقع تک فراہم نہیں کیا گیا۔

ایک ایسا ملک جہاں پھانسی کی سزا سے متعلق کیسز سالہا سال التوا کا شکار رہتے ہیں وہاں ایک انتہائی اہم کیس کے واحد ثبوت کو انتہائی سرعت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھانسی پر لٹکا کر منظر عام سے ہٹا دیا گیا تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آنے کا باب مکمل طور پر بند کر دیا جائے اور ممبئی حملہ کیس کو دنیا میں کسی عدالتی یا انصاف کی بنیادوں پرنہیں بلکہ سیاسی بنیادوں پر “Pakistan bashing ” کا ذریعہ بنا دیا گیا۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ بھارتی سرکار سے اس کیس میں تعاون کی بارہادرخواستیں اور انکی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ریکارڈ پر ہے۔

یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے ہر واقعے پر انفارمیشن شیئرنگ کے حوالے سے ہندوستان کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے جبکہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات، دہشت گردوں کے معاونوں اور سرپرستوں کو بے نقاب کرنے کی کوششوں اور کل بھوشن یادیو جیسے واقعات پر ہندوستان کی جانب سے ہمیشہ ہٹ دھرمی اورعدم تعاون کا مظاہر ہ کیا جاتا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے تعاون کی ایک ایک درخواست، خط اور اعلان ریکارڈ پر ہے اور ایف آئی اے کے پاس محفوظ ہے جبکہ ہندوستان کی جانب سے عدم تعاون، عدم دلچسپی، حیل و حجت اور ہٹ دھرمی بھی ریکارڈکا حصہ ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…