جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں بارش، موسم خوشگوار دیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری، کھڑی فصلیں تباہ،بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

12  مئی‬‮  2018

اسلام آباد+لاہور+دیر(سی پی پی )جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ لاہور اور ارد گرد کے علاقوں پر چھائی کالی گھٹائیں بوندا باندی کی شکل میں برستی رہیں، گرمی کے ستائے عوام کی جان میں جان آگئی، دیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،چکوال ،شمالی علاقوں میں بارش

سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئی،ادھردیر میں رات گئے سے موسلادھار بارش جاری رہی اور بعض مقامات پر ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہو گی اوربارش کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خیبر پختونخوا،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے ۔دوسری جانب لاہور میں ہفتہ کی صبح سویرے گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے گرمی کی شدت وقتی طور پر کم کر دی مگر محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان بھی ہے،خیبرپختونخوا، فاٹا، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد ، ساہیوال ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اتوار کو بھی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…