شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کب آئے گا؟تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنایاجائے گا اور ۔۔۔! دھماکہ خیز خبر سنادی گئی

5  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کب آئے گا؟تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنایاجائے گا اور ۔۔۔! دھماکہ خیز خبر سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز میں سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی توسیع شد ہ مدت میں بھی فیصلہ آنے کے امکانا ت کم ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں وکیل صفائی کی طرف سے نیب کے گواہان پر غیر ضروری سوالات کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے ،

ابھی ایک ریفرنس میں جرح مکمل نہ ہوسکی جبکہ فلیگ شپ انوسمنٹ اور العزیزیہ ریفرنس پر جرح ہونا باقی ہے۔ اسی طرح لندن فلیٹس ریفرنس میں استغاثہ کے وکیل نیب کے گواہان پر ابھی جرح مکمل نہیں کرسکے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی اضافی مدت رواں ہفتے مکمل ہوجائے گی ۔ اس کے بعد العزیزیہ ،فلیگ شپ ریفرنسز میں گواہان پر بھی استغاثہ کے وکیل نے جرح کرنی ہے۔ نیب نے نواز شریف ، مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف ایون فیلڈ فلیٹس ، العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسمنٹ سے متعلق ریفرنسز دائر کیے تھے۔ اب تک کیسز کی 72سماعتیں ہو چکی ہیں۔ نواز شریف 61بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں،اس دوران ا یک بار وہ لندن بھی جاچکے ہیں۔ ایون فیلڈ کیس میں خواجہ حارث نیب کے آخری گواہ پر اپنی جرح کررہے ہیں۔ اسکے بعد العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ میں نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح ہونا باقی ہے۔ ملزمان کو بھی صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں فریقین کے وکلاء کے حتمی دلائل ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی اضافی مدت رواں ہفتے مکمل ہوجائے گی ۔ اس طرح اس مدت میں پاکستان کی تاریخ کے اس اہم کیس کا فیصلہ ہو نا ممکن نظر نہیں آرہا ہے ، احتساب عدالت کو دی گئی مدت میں پھر توسیع ہوسکتی ہے ۔ ان تینوں کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ ہی آنے کے امکانات ہیں۔ اگر ایون فیلڈ کا فیصلہ پہلے آتا ہے تو آئینی ماہرین کے مطابق میاں نواز شریف کو سزا ہوسکتی ہے، جس کا انہیں ادراک ہے اور وہ اپنی تقاریر میں کئی بار اظہار بھی کر چکے ہیں۔ ۔ قریب از قیاس ہے کہ تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…