چیف جسٹس نے ایکشن لے لیا ،7ججز قانونی شکنجے میں آگئے

4  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور سول ججز کی جانب سے سرکاری خزانے میں لاکھوں کے گھپلہ کیس میں سات ججز کیخلاف بڑا حکم جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا شروع کرنے کا کہا ہے ۔ خبر کی تفصیل کےمطابق جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے

مقدمے کی سماعت کی ۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ 2004سے 2007تک 7ججز انچارج رہے تھے ۔ وکیل نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران بینک سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے نکالے گئے۔چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب، اتنی بڑی رقم کیسے سرکاری خزانے سے نکال لی گئی ؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو معاملہ بھجوا تے ہوئے ججز سے رقم کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ بعد میں چیف جسٹس نے ذمہ دار ججوں کیخلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست نبیلہ سلیم کو سرکاری خزانے سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے ادا کیے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…