اپوزیشن کا احتجاج اور ہنگامہ بھی نہیں روک سکا،ن لیگ نے انتہائی متنازعہ قانون منظور کروالیا

28  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی )سینٹ نے اپوزیشن کے احتجاج اور ایوان سے واک آؤٹ کے باجود غیر ملکی اثاثہ جات (اعلان اور واپسی) بل اور ملکی اثاثہ جات کو رضاکارانہ ظاہر کرنے کے بل 2018ء پرقائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات کی منظوری دے دی جبکہ انکم ٹیکس (ترمیمی) بل اور اقتصادی اصلاحات کے تحفظ

(ترمیمی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کو بھی منظور کر لیا گیا ،جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مصدق ملک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی غیر ملکی اثاثہ جات (اعلان اور واپسی) بل 2018ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد انہوں نے کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں سفارشات منظور کرنے کے لئے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ سینیٹر مصدق ملک نے ملکی اثاثہ جات کو رضاکارانہ ظاہر کرنے کے بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کی ایوان نے سفارشات منظور کرلیں۔سینیٹر مصدق ملک نے انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ،ایوان نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ سینیٹر مصدق ملک نے اقتصادی اصلاحات کا تحفظ (ترمیمی) بل 2018ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد سفارشات کی منظوری کے لئے تحریک پر چیئرمین نے ایوان میں رائے شماری کرائی۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باعث تحریک کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ سینٹ نے اپوزیشن کے احتجاج اور ایوان سے واک آؤٹ کے باجود غیر ملکی اثاثہ جات (اعلان اور واپسی) بل اور ملکی اثاثہ جات کو رضاکارانہ ظاہر کرنے کے بل 2018ء پرقائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات کی منظوری دے دی جبکہ انکم ٹیکس (ترمیمی) بل اور اقتصادی اصلاحات کے تحفظ (ترمیمی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کو بھی منظور کر لیا گیا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…