آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی کریملن پیلس میں روس کی بری فوج کے سربراہ سے ملاقات ،روس نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی،نئی تاریخ رقم

24  اپریل‬‮  2018

ماسکو (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کریملن پیلس میں روس کی بری فوج کے کمانڈر جنرل اولیگ سالیوکوف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کریملن پیلس آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔اس موقع پر روسی بری فوج کے کمانڈر جنرل اولیگ سالیوکوف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کے

امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔کمانڈر اولیگ نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی و تذویراتی اعتبار سے ایک اہم ملک ہے اور روس پاکستان کے ساتھ موجودہ باہمی عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی بری فوج کے کمانڈر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بھی روس کے ساتھ دوطرفہ عسکری تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے۔جنرل باجوہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں خطے میں پیچیدہ صورتحال کے حل میں روس نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان خطے سے تنازعات کو دور رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ پاکستان ایسی حکمت عملیوں پر عمل پیرا رہنے کا خواہاں ہے جن سے خطے میں انتشار نہیں بلکہ اتحاد کا ماحول پیدا ہو۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…