عمران خان نے علی امین کا ’’شہد‘‘ پی کر شوکاز نوٹس جاری کیے، عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا گیا

20  اپریل‬‮  2018

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے علی امین کا شہد پی کر شوکاز نوٹس کیے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ پوری تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں آصف علی زردری کے ہاتھوں بک گئی، خیبرپختونخوا ن لیگ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا،

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کیسے دوسری جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس بھیج دیے، انہوں نے کہا کہ لیگی ارکان اسمبلی کی ساکھ کو ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ن لیگ کے ایم پی اے بابر سلیم کو نوٹس بھیج دیا وہ انہیں کیسے نوٹس دے سکتے ہیں، امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کو پرویز خٹک نے جو نام لکھ کر دیے وہ انہوں نے بول دیے، ہم عمران خان کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوب آفریدی، خیال زمان اور فدا خان کو کن خدمات پر ٹکٹ دیاگیا، سینٹ ٹکٹ کے لیے ملاکنڈ سے فدا محمد خان کو لایاگیا، امیر مقام نے کہا کہ ان لوگوں سے اربوں روپے لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے جو بھی چور ڈاکو ہوتے ہیں وہ صاف ہو جاتے ہیں، تحریک انصاف میں ایسے بھی شامل ہیں جن کی زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں۔ عمران خان نے علی امین کا شہد پی کر شوکاز نوٹس کیے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ پوری تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں آصف علی زردری کے ہاتھوں بک گئی

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…