وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی لمبی چھٹی،وزیراعظم نے بڑا قدم اُٹھالیا، احکامات جاری،آئندہ 24گھنٹے میں مزیدتبدیلیاں متوقع

18  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی3ماہ کی رخصت منظور کر لی گئی۔ سکندر سلطان جلال نئے پرنسپل سیکرٹری ہونگے۔ فواد حسن فواد کی چھٹی کی درخواست وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جلد نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے فواد حسن فواد جو کہ چین

کے سرکاری دورے پر موجود ہیں، کی3ماہ کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے فواد حسن فواد کی چھٹی اور نئے پرنسپل سیکرٹری کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشنز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ ہفتے میں اعلی سطحی بورڈ کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔ جس میں اعلیٰ سطح کے افسران کی ترقیوں کے کیسز زیر غو ر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…