نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا ،ڈوریاں ہلیں تو۔۔۔چیئر مین نیب نے دبنگ اعلان کردیا

18  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا اگر ڈوریاں ہلی تو بریف کیس اٹھا کر گھر چلاجاؤں گا ، نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کیلئے روکنا نیب کا کام نہیں ہے، الیکشن ہونے یا نہ ہونے کا تعلق بھی احتساب سے نہیں ہے علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے اقدامات کئے ہیں لیکن عدالت نے روک دیا ہے قوم نیب پر مکمل اعتماد رکھے۔

بدھ کے روز چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کو نیب میں زیر التواء کیسزاور کارکردگی پر ان کیمرہ بریفنگ دینے کیلئے پہنچے تو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے نیب کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور نیب حکام کی تعریف اور حوصلہ افرائی کرتے ہوئے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ نیب کے اختیارات کیسی پر مسلط کیے جارہے ہیں یا نیب خاص طور پر کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ 6مہینے میں جو نیب نے اقدامات اٹھائے اس حوالے سے پوری قوم کو بھی آگاہ کیا کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی شروع ہوچکی ہے اور کچھ کے خلاف کاروائی ہونے جارہی ہے بعض لوگوں کو گرفتار اور بعض لوگوں کو نوکریوں سے نکالا ہے چیئرمین نیب نے کہا کہ مجھے اگر کوئی بُرا کہہ تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن نیب کو کوئی بُرا کہہ تو بطور ادارے کے سربراہ مجھے دفاع کرنا پڑے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی بات اب حجم سے باہر نکل چکی ہے حجم کی بات اس وقت ہوتی ہے جہاں پر حجم کم ہو جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کو روکنا ہمارا کام نہیں ہے اور احتساب کا

الیکشن سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو وہ الیکشن سے پہلے یا پھر بعد میں جواب دے ہوگا چیئرمین نیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا اگر کسی نے ڈوریاں ہلائیں تو فوراً بریف کیس اٹھا کر چلاجاؤں گا انہوں نے کہا کہ نیب نے تو امریکہ کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے

کیلئے اقدامات کئے ہیں لیکن عدالت نے روک دیا ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نیب میں زیر التواء کیسز کو جلد سمیٹ رہے ہیں اور اس میں کافی کامیابی بھی مل رہی ہے پوری قوم نیب پر اعتماد رکھے قوم کے اعتمادکو نقصان نہیں پہنچنے دینگے ایک سوال کے جواب میں جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے کہا کہ وزیر داخلہ اتنے بااختیار نہیں ہیں کہ وہ لوگوں کو دوسرے ملک کے حوالے کریں یہ کام بااختیار لوگوں کا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…