تحریک انصاف کو شدید دھچکا ،قریبی ساتھی نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں

  منگل‬‮ 17 اپریل‬‮ 2018  |  9:29

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید نسیم نے پارٹی چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جاوید نسیم( ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں کریں گے۔اس پریس کانفرنس میں ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔جاوید نسیم کا کہنا ہے کہ میں ریاست چلانے والوں کے ساتھ ہوں سیاست چمکانے والوں کے ساتھ نہیں، پی ٹی

آئی مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکی ہے۔ واضح  رہے کہ جاوید نسیم کے پی کے میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں