حنیف عباسی کی (ن) لیگ سے چھٹی

  پیر‬‮ 16 اپریل‬‮ 2018  |  11:26

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کا آئندہ عام انتخابات میں اپنے رہنما حنیف عباسی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ ۔نجی ٹی وی کے مطابق حنیف عباسی ایفیڈرین کوٹہ کیس میں نامزد ملزم ہیں، جس کی بنیاد پرانہیں الیکشن میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کیجانب سے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت حنیف عباسی کی جگہ نئی قیادت کو سامنے لائے گی ۔واضح رہے کہ حنیف عباسی پہلے ہی نجی محفلوں میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں ن لیگ کی جانب سے پارٹی ٹکٹ نہ دیا

گیا تو وہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں